Sunan ibn Majah Hadith 1185 (سنن ابن ماجہ)
[1185]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِہِ وَأَوْسَطِہِ وَانْتَہَی وِتْرُہُ حِينَ مَاتَ فِي السَّحَرِ
سیدنا مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کی نماز وتر کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھے ہیں،رات کے شروع میں بھی اور درمیان میں بھی اور جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو(ان دنوں) آپ کے وتر (عام طور پر) سحر کے وقت ختم ہوتے تھے۔