Sunan ibn Majah Hadith 1227 (سنن ابن ماجہ)
[1227]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ إِلَّا قَائِمًا حَتَّی دَخَلَ فِي السِّنِّ فَجَعَلَ يُصَلِّي جَالِسًا حَتَّی إِذَا بَقِيَ عَلَيْہِ مِنْ قِرَاءَتِہِ أَرْبَعُونَ آيَةً أَوْ ثَلَاثُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَہَا وَسَجَدَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو رات کی نماز ہمیشہ کھڑے ہو کر پڑھتے دیکھا حتی کہ آپ عمر رسیدہ ہوگئے۔تب آپ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے حتی کہ جب چالیس یا تیس آیتوں کے برابر قراءت رہ جاتی تو کھڑے ہو کر یہ قراءت کرتے اور سجدہ کرتے۔