Sunan ibn Majah Hadith 1233 (سنن ابن ماجہ)

[1233]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِہِ فَكَانَ يُصَلِّي بِہِمْ فَوَجَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خِفَّةً فَخَرَجَ وَإِذَا أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيْ كَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حِذَاءَ أَبِي بَكْرٍ إِلَی جَنْبِہِ فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ

سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیماری کے ایام میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔چنانچہ وہ نمازیں پڑھاتے رہے۔(ایک دن) رسول اللہ ﷺ نے افاقہ محسوس کیا تو آپ (حجرہٴ مبار سے) باہر تشریف لائے۔اس وقت ابو بکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔جب انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔رسول اللہ ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ رہو۔تب رسول اللہ ﷺ ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں ان کے برابر بیٹھ گئے تو ابو بکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے اور دوسرے لوگ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے تھے۔