Sunan ibn Majah Hadith 1244 (سنن ابن ماجہ)
[1244]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَأْسَہُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ اللہُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَسَلَمَةَ بْنَ ہِشَامٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ بِمَكَّةَ اللہُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَی مُضَرَ وَاجْعَلْہَا عَلَيْہِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے جب فجر کی نماز میں (رکوع سے) سر اٹھایا تو فرمایا: اے اللہ! ولید بن ولید،سلمہ بن ہشام،عیاش بن ربیعہ رضی اللہ عنہم اور مکہ کے (دوسرے) کمزور افراد کو(مشرکوں سے) نجات دے۔اے اللہ! قبیلہ مضر(کے کافروں) پر گرفت کو شدید تر کر دے اور ان پر یوسف (کے زمانے) کے سالوں جیسے (قحط اور سختی کے) سال مسلط فرما دے۔‘‘