Sunan ibn Majah Hadith 1253 (سنن ابن ماجہ)

[1253]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللہِ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ الشَّيْطَانِ أَوْ قَالَ يَطْلُعُ مَعَہَا قَرْنَا الشَّيْطَانِ فَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَہَا فَإِذَا كَانَتْ فِي وَسَطِ السَّمَاءِ قَارَنَہَا فَإِذَا دَلَكَتْ أَوْ قَالَ زَالَتْ فَارَقَہَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَہَا فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَہَا فَلَا تُصَلُّوا ہَذِہِ السَّاعَاتِ الثَّلَاثَ

ابو عبداللہ (عبدالرحمٰن بن عسیلہ) صنابحی رحمہ اللہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتاہے۔‘‘ یا فرمایا: ’’اس کے ساتھ شیطان کے سینگ طلوع ہوتے ہیں،جب سورج بلند ہو جاتا ہے تو شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے جب وہ آسمان کے درمیان میں پہنچتا ہے تو شیطان اس سے مل جاتا ہے جب ڈھل جاتا ہے تو وہ الگ و جاتا ہے،پھر جب سورج غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے تو شیطان اس سے مل جاتا ہے جب غروب ہو جائے تو الگ ہوجاتا ہے۔اس لیے ان تین اوقات میں نماز نہ پڑھا کرو۔‘‘