Sunan ibn Majah Hadith 1260 (سنن ابن ماجہ)
[1260]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی بِأَصْحَابِہِ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَرَكَعَ بِہِمْ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَہُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّی إِذَا نَہَضَ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِہِمْ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّی قَامُوا مُقَامَ أُولَئِكَ وَتَخَلَّلَ أُولَئِكَ حَتَّی قَامُوا مُقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَرَكَعَ بِہِمْ النَّبِيُّ ﷺ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلُونَہُ فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَہُمْ سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ وَكُلُّہُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ وَسَجَدَ طَائِفَةٌ بِأَنْفُسِہِمْ سَجْدَتَيْنِ وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صحابہ کو نماز خوف پڑھائی۔آپ نے ان سب کے ساتھ رکوع کیا،پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور آپ کے قریب والی صف نے بھی سجدے کیے اور دوسری صف کے افراد کھڑے رہے۔جب نبی ﷺ (سجدوں سے فارغ ہو کر) اٹھے تو ان لوگوں نے (جو کھڑے رہے تھے) خود ہی دو دو سجدے کر لیے،پھر اگلی صف کے لوگ پیچھے چلے گئے حتی کہ ان (پچھلی صف والوں) کی گجہ جا کھڑے ہوئے۔وہ لوگ (پچھلی صف والے) ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر پہلی صف والوں کی جگہ آکھڑے ہوئے۔نبی ﷺ نے ان دونوں (صفوں والوں) کے ساتھ مل کر رکوع کیا پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور اس صف والوں نے بھی جو(اب) آپ ﷺ سے قریب تھی۔جب انہوں نے (سجدوں سے فارغ ہو کر) سر اٹھایا تو انہوں (دوسری صف والوں) نے دو سجدے کر لیے،ان سب نے رکوع نبی ﷺ کے ساتھ کیا تھا اور ایک جماعت نے سجدے اپنے اپنے کیے اس وقت دشمن قبلے کی جانب تھا۔