Sunan ibn Majah Hadith 1328 (سنن ابن ماجہ)

[1328] إسنادہ ضعیف

نسائي (2210۔2212)

انوار الصحیفہ ص 424

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيِّ عَنْ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ وَالْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ كِلَاہُمَا عَنْ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقُلْتُ حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَہُ مِنْ أَبِيكَ يَذْكُرُہُ فِي شَہْرِ رَمَضَانَ قَالَ نَعَمْ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ ذَكَرَ شَہْرَ رَمَضَانَ فَقَالَ شَہْرٌ كَتَبَ اللہُ عَلَيْكُمْ صِيَامَہُ وَسَنَنْتُ لَكُمْ قِيَامَہُ فَمَنْ صَامَہُ وَقَامَہُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِہِ كَيَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ

نضر بن شیبان رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میری ملاقات ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے ہوئی۔میں نے کہا: مجھے کوئی حدیث سنایئے جو آپ نے اپنے والد سے ماہِ رمضان کے بارے میں سنی ہو۔انہوں نے کہا: اچھا۔مجھے والد صاحب(عبدالرحمٰن بن عوف زہری رضی اللہ عنہ) نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے ماہ رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا: ’’یہ ایسا مہینہ ہے جس کے روزے اللہ نے تم پر فرض کیے ہیں اور میں نے تمہارے لیے اس کی راتوں کے قیام کا طریقہ جاری کیا ہے۔چنانچہ جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے اس کے روزے رکھے گا اور قیام کرے گا اور گناہوں سے اس طرح نکل(کر پاک صاف ہو) جائے گا جس طرح اس دن(پاک صاف) تھا جب وہ اپنی ماں کے ہاں پیدا ہوا تھا۔‘‘