Sunan ibn Majah Hadith 1341 (سنن ابن ماجہ)
[1341]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَسْجِدَ فَسَمِعَ قِرَاءَةَ رَجُلٍ فَقَالَ مَنْ ہَذَا فَقِيلَ عَبْدُ اللہِ بْنُ قَيْسٍ فَقَالَ لَقَدْ أُوتِيَ ہَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک آدمی کی تلاوت کی آواز سنائی دی۔فرمایا: ’’یہ کون ہے؟‘‘ عرض کی گئی: عبداللہ بن قیس ہیں۔فرمایا: ’’اسے تو آل داؤدعلیہ السلام کا ایک ساز مل گیا ہے۔‘‘