Sunan ibn Majah Hadith 1371 (سنن ابن ماجہ)

[1371]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی اللَّيْثِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَی حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فَقَالَ مَا ہَذَا الْحَبْلُ قَالُوا لِزَيْنَبَ تُصَلِّي فِيہِ فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِہِ فَقَالَ حُلُّوہُ حُلُّوہُ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَہُ فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو آپ کو دو ستونوں کے درمیان (ایک ستون سے دوسرے ستون تک) ایک رسی بندھی ہوئی نظر آئی۔فرمایا: ’’یہ رسی کیسی ہے؟‘‘صحابہ نے عرض کیا: زینب رضی اللہ عنہا کی ہے،وہ اس مقام پر نماز پڑھا کرتی ہیں،جب تھک جاتی ہیں تو(غفلت دور کرنے کے لیے) اس کے ساتھ لٹک جاتی ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اسے کھول دو،اسے کھول دو۔انسان کو (ذہنی اور جسمانی)نشاط (اور آمادگی) کی حالت میں نماز پڑھنی چاہیے جب تھک جائے تو بیٹھ جائے۔‘‘