Sunan ibn Majah Hadith 1399 (سنن ابن ماجہ)

[1399]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَضَ اللہُ عَلَی أُمَّتِي خَمْسِينَ صَلَاةً فَرَجَعْتُ بِذَلِكَ حَتَّی آتِيَ عَلَی مُوسَی فَقَالَ مُوسَی مَاذَا افْتَرَضَ رَبُّكَ عَلَی أُمَّتِكَ قُلْتُ فَرَضَ عَلَيَّ خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ فَارْجِعْ إِلَی رَبِّكَ فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَوَضَعَ عَنِّي شَطْرَہَا فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ ارْجِعْ إِلَی رَبِّكَ فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَقَالَ ہِيَ خَمْسٌ وَہِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَقَالَ ارْجِعْ إِلَی رَبِّكَ فَقُلْتُ قَدْ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں۔میں یہ حکم لے کر واپس حتی کہ موسیٰ  کے پاس پہنچا،موسیٰ  نے فرمایا: آپ کے رب نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا: اس نے مجھ پر پچاس نمازیں فرض کی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اپنے رب کے پاس واپس جایئے کیوں کہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔میں دوبارہ اپنے رب کی طرف گیا تو اس نے نصف نمازیں معاف فرمادیں۔میں پھر موسیٰ  کے پاس آیا اور انہیں بتایا انہوں نے فرمایا: اپنے رب کے پاس واپس جایئے کیوں کہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔میں پھر اپنے رب کی طرف گیا تو اس نے فرمایا: یہ(ادا کرنے میں) پانچ ہیں اور یہی (ثواب میں) پچاس ہیں۔میرا فرمان تبدیل نہیں ہوتا۔میں پھر موسیٰ  کے پاس آیا۔انہوں نے فرمایا: اپنے رب کے پاس واپس جایئے،میں نے کہا: مجھے اپنے رب سے شرم محسوس ہوتی ہے۔‘‘