Sunan ibn Majah Hadith 1401 (سنن ابن ماجہ)
[1401]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ الْمُخْدِجِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ خَمْسُ صَلَوَاتٍ افْتَرَضَہُنَّ اللہُ عَلَی عِبَادِہِ فَمَنْ جَاءَ بِہِنَّ لَمْ يَنْتَقِصْ مِنْہُنَّ شَيْئًا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّہِنَّ فَإِنَّ اللہَ جَاعِلٌ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَہْدًا أَنْ يُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ وَمَنْ جَاءَ بِہِنَّ قَدْ انْتَقَصَ مِنْہُنَّ شَيْئًا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّہِنَّ لَمْ يَكُنْ لَہُ عِنْدَ اللہِ عَہْدٌ إِنْ شَاءَ عَذَّبَہُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَہُ
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ نے فرمایا: ’’پانچ نمازیں ہیں،جو اللہ نے اپنے بندوں پر فرض کی ہیں تو جو شخص انہیں اس طرح لے کر حاضر ہوا کہ ان کے حق کو غیر اہم سمجھ کر ان میں کمی نہ کی ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے وعدہ فرمائے گا کہ اسے جنت میں داخل کر دے گا اور جو انہیں اس طرح لے کر آیا کہ ان کے حق کو اہمیت نہ دیتے ہوئے ان میں کمی کی(پوری نمازیں ادا نہ کیں) تو اسے اللہ کے ہاں کوئی عہد حاصل نہیں ہوگا(اللہ کی مرضی ہے) چاہے اسے عذاب دے،چاہے بخش دے۔‘‘