Sunan ibn Majah Hadith 1403 (سنن ابن ماجہ)

[1403] إسنادہ ضعیف/ د

سنن أبي داود (430)

انوار الصحیفہ ص 426، 427

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا ضُبَارَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي السُّلَيْكِ أَخْبَرَنِي دُوَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ إِنَّ أَبَا قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ افْتَرَضْتُ عَلَی أُمَّتِكَ خَمْسَ صَلَوَاتٍ وَعَہِدْتُ عِنْدِي عَہْدًا أَنَّہُ مَنْ حَافَظَ عَلَيْہِنَّ لِوَقْتِہِنَّ أَدْخَلْتُہُ الْجَنَّةَ وَمَنْ لَمْ يُحَافِظْ عَلَيْہِنَّ فَلَا عَہْدَ لَہُ عِنْدِي

ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے فرمایا: میں نے آپ کی امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور میں نے آپ سے وعدہ کیا ہے کہ جو شخص انہیں وقت پر پابندی سے ادا کرے گا میں اسے جنت میں داخل کروں گا اور جس نے انہیں پابندی سے ادا نہ کیااس کے حق میں میرا کوئی وعدہ نہیں۔‘‘