Sunan ibn Majah Hadith 1417 (سنن ابن ماجہ)
[1417]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُومُ إِلَی أَصْلِ شَجَرَةٍ-أَوْ قَالَ إِلَی جِذْعٍ-ثُمَّ اتَّخَذَ مِنْبَرًا،قَالَ: ((فَحَنَّ الْجِذْعُ-قَالَ جَابِرٌ-حَتَّی سَمِعَہُ أَہْلُ الْمَسْجِدِ،حَتَّی أَتَاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَہُ فَسَكَنَ))،فَقَالَ بَعْضُہُمْ: لَوْ لَمْ يَأْتِہِ لَحَنَّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک درخت کی جڑیا فرمایا ایک درخت کے تنے کے قریب کھڑے ہوتے تھے پھر آپ نے منبر بنوالیا تو تنا رونے لگا حتی کہ مسجد میں موجود لوگوں نے اس کی آواز سنی(وہ روتا رہا) حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے پاس آکر اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہوگیا۔ایک آدمی نے کہا: اگر آپ ﷺ اس کے پاس نہ آتے تو وہ قیامت تک روتا رہتا۔