Sunan ibn Majah Hadith 1454 (سنن ابن ماجہ)

[1454]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی أَبِي سَلَمَةَ وَقَدْ شَقَّ بَصَرُہُ فَأَغْمَضَہُ،ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَہُ الْبَصَرُ))

ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ابو سلمہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کے پاس آئے تو ان کی آنکھیں کھلی تھیں۔آپ نے ان کی آنکھیں بند کر دیں اور فرمایا: ’’جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کا تعاقب کرتی ہے۔‘‘