Sunan ibn Majah Hadith 1492 (سنن ابن ماجہ)
[1492]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ،فَأُثْنِيَ عَلَيْہَا خَيْرًا فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ،فَقَالَ: ((وَجَبَتْ)) ثُمَّ مَرُّوا عَلَيْہِ بِأُخْرَی،فَأُثْنِيَ عَلَيْہَا شَرًّا فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ،فَقَالَ: ((وَجَبَتْ،إِنَّكُمْ شُہَدَاءُ اللہِ فِي الْأَرْضِ))
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے پاس ایک جنازہ گزرا اس کی اچھی عادتوں کی وجہ سے اس کی تعریف کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’واجب ہوگئی۔‘‘ پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے تو اس کی بری عادتوں کی وجہ سے اس کے بارے میں بری رائے ظاہر کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’واجب ہوگئی،تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔‘‘