Sunan ibn Majah Hadith 1494 (سنن ابن ماجہ)
[1494]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ،عَنْ ہَمَّامٍ،عَنْ أَبِي غَالِبٍ،قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ((صَلَّی عَلَی جِنَازَةِ رَجُلٍ،فَقَامَ حِيَالَ رَأْسِہِ،فَجِيءَ بِجِنَازَةٍ أُخْرَی،بِامْرَأَةٍ)) فَقَالُوا: يَا أَبَا حَمْزَةَ صَلِّ عَلَيْہَا،((فَقَامَ حِيَالَ وَسَطِ السَّرِيرِ)) فَقَالَ لَہُ الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ہَكَذَا رَأَيْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَامَ مِنَ الْجِنَازَةِ مُقَامَكَ مِنَ الرَّجُلِ،وَقَامَ مِنَ الْمَرْأَةِ مُقَامَكَ مِنَ الْمَرْأَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ،فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا،فَقَالَ: احْفَظُوا
ابو غالب رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک مرد کا جنازہ پڑھایا تو اس کے سر کے مقابل کھڑے ہوئے،پھر ایک عورت کا جنازہ لایا گیا،حاضرین نے کہا: ابو حمزہ! (انس بن مالک) ا کا جنازہ پڑھا دیجئے تو آپ چار پائی کے وسط کے مقابل کھڑے ہوئے(اور جنازہ پڑھایا۔) علاء بن زیادہ(عدوی) رحمہ اللہ نے عرض کیا: ابو حمزہ! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے کہ آپ ﷺ مرد کے جنازہ میں اس طرح(سر کے برابر) کھڑے ہوئے تھے،جس طرح آپ کھڑے ہوئے ہیں اور عورت کے جنازہ میں اس طرح(کمر کے مقابل) کھڑے ہوئے تھے جس طرح آپ کھڑے ہوئے ہیں؟ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں۔علاء رحمہ اللہ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: (یہ مسئلہ) یاد کر لو۔