Sunan ibn Majah Hadith 1559 (سنن ابن ماجہ)

[1559] إسنادہ ضعیف

موسی بن عبیدۃ: ضعیف (الإصابۃ 26/1 ت 63)

انوار الصحیفہ ص 434

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ،عَنِ الْأَدْرَعِ السُّلَمِيِّ،قَالَ: جِئْتُ لَيْلَةً أَحْرُسُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَإِذَا رَجُلٌ قِرَاءَتُہُ عَالِيَةٌ،فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَذَا مُرَاءٍ،قَالَ: فَمَاتَ بِالْمَدِينَةِ،فَفَرَغُوا مِنْ جِہَازِہِ،فَحَمَلُوا نَعْشَہُ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((ارْفُقُوا بِہِ،رَفَقَ اللہُ بِہِ،إِنَّہُ كَانَ يُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ)) قَالَ: وَحَفَرَ حُفْرَتَہُ فَقَالَ: ((أَوْسِعُوا لَہُ،أَوْسَعَ اللہُ عَلَيْہِ)) فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِہِ: يَا رَسُولَ اللہِ،لَقَدْ حَزِنْتَ عَلَيْہِ،فَقَالَ: ((أَجَلْ،إِنَّہُ كَانَ يُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ))

ادرع سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں ایک رات رسول اللہ ﷺ کی پہرا داری کی نیت سے حاضر ہوا،میں نے دیکھا کہ ایک آدمی بہت بلند آواز سے تلاوت کر رہا ہے۔نبی ﷺ باہر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ شخص ریاکار ہے۔(بعد میں)جب مدینہ میں وہ شخص فوت ہوا اور صحابہ اس کو تیار کرنے سے (غسل اور کفن وغیرہ) فارغ ہوئے اور اس کی چار پائی اٹھائی تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اس سے نرمی کرو،اللہ تعالیٰ اس پر نرمی کرے،یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا۔‘‘راوی کہتے ہیں،آپ نے اس کی قبر تیار کروائی تو فرمایا: ’’اس کی قبر کشادہ کرو،اللہ اس پر کشادگی فرمائے۔‘‘ ایک صحابی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو اس (کی وفات) کا بہت غم ہوا ہے۔فرمایا: ’’ہاں وہ اللہ سے اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا۔‘‘