Sunan ibn Majah Hadith 1582 (سنن ابن ماجہ)
[1582]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْيَمَامِيُّ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((النِّيَاحَةُ عَلَی الْمَيِّتِ،مِنْ أَمْرِ الْجَاہِلِيَّةِ،فَإِنَّ النَّائِحَةَ إِنْ لَمْ تَتُبْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتَ،فَإِنَّہَا تُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَيْہَا سَرَابِيلُ مِنْ قَطِرَانٍ،ثُمَّ يُعْلَی عَلَيْہَا،بِدِرْعٍ مِنْ لَہَبِ النَّارِ))
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میت پر نوحہ کرنا جاہلیت کا رواج ہے۔نوحہ کرنے والی اگر بغیر توبہ کیے مرگئی تو اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کے جسم پر تارکول کی قمیصیں ہوں گی،پھر ان پر آگ کے شعلوں کی قمیص پہنائی جائے گی۔‘‘