Sunan ibn Majah Hadith 1590 (سنن ابن ماجہ)

[1590] إسنادہ ضعیف

عبد اﷲ بن عمر العمري قوي عن نافع: ضعیف عن غیرہ (ضعیف سنن أبي داود: 3721 وتحفۃ الأقویاء: 188)

انوار الصحیفہ ص 436

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَحْشٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ،أَنَّہُ قِيلَ لَہَا: قُتِلَ أَخُوكِ،فَقَالَتْ: رَحِمَہُ اللہُ،وَإِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ،قَالُوا: قُتِلَ زَوْجُكِ،قَالَتْ: وَاحُزْنَاہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ لِلزَّوْجِ مِنَ الْمَرْأَةِ لَشُعْبَةً،مَا ہِيَ لِشَيْءٍ))

محمد بن عبداللہ بن حجش نے(اپنی پھوپھی) حمنہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کے بارے میں بیان فرمایا کہ(غزوہٴ احد کے موقع پر) انہیں کہا گیا: آپ کے بھائی جان(عبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ) شہید ہوگئے۔انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان پر رحمت فرمائے(وَإِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ) (کچھ دیر بعد) لوگوں نے انہیں کہا: آپ کے خاوند(مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ) شہید ہوگئے۔ان کے منہ سے نکلا،ہائے میرا غم! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’عورت کو خاوند سے جو قبلی تعلق ہوتا ہے وہ اور کسی سے نہیں ہوتا۔‘‘