Sunan ibn Majah Hadith 1597 (سنن ابن ماجہ)

[1597]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَجْلَانَ،عَنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقُولُ اللہُ سُبْحَانَہُ: ((ابْنَ آدَمَ إِنْ صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَی،لَمْ أَرْضَ لَكَ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ))

ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتا ہے: اے آدم کے بیٹے! اگر ابتدائے صدمہ کے وقت تو صبر کرے اور حصول ثواب کی نیت کرے تو میں تیرے لیے جنت سے کم ثواب پسند نہیں کروں گا۔‘‘