Sunan ibn Majah Hadith 1640 (سنن ابن ماجہ)

[1640]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنِي ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَہُ الرَّيَّانُ يُدْعَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ أَيْنَ الصَّائِمُونَ فَمَنْ كَانَ مِنْ الصَّائِمِينَ دَخَلَہُ وَمَنْ دَخَلَہُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا

سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریّان کہا جاتا ہے۔قیامت کے دن آواز دی جائے گی،کہا جائے گا: روزے رکھنے والے کہاں ہیں؟ چنانچہ جو شخص روزہ رکھنے والوں میں سے ہوگا،وہ اس (دروازے) میں داخل ہو جائے گا۔اور جو اس میں داخل ہوگا،اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔‘‘