Sunan ibn Majah Hadith 1647 (سنن ابن ماجہ)
[1647] إسنادہ ضعیف
العلاء بن الحارث اختلط (تقریب: 5230)
والحدیث شاذ،غریب جدًا،انظرالحدیث الآتي (الأصل:1650)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْہَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ قَبْلَ شَہْرِ رَمَضَانَ الصِّيَامُ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا وَنَحْنُ مُتَقَدِّمُونَ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَتَقَدَّمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَتَأَخَّرْ
ابو عبدالرحمٰن قاسم بن عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ ب ابو سفیان رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ ماہ رمضان (شروع ہونے) سے پہلے منبر پر فرما دیا کرتے تھے: ’’روزہ فلاں دن ہوگا اور ہم (عادتاً) اس سے پہلے روزہ رکھنے والے ہیں۔اب جو چاہے پہلے شروع کر لے اور جو چاہے بعد میں(رمضان شروع ہونے پر روزہ رکھنا)شروع کرے۔‘‘