Sunan ibn Majah Hadith 1649 (سنن ابن ماجہ)
[1649]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْغَازِ أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّہُ حَتَّی يَصِلَہُ بِرَمَضَانَ
ربیعہ بن غاز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ ﷺ پورا شعبان روزے رکھتے تھے حتی کہ اسے رمضان سے ملا دیتے تھے۔