Sunan ibn Majah Hadith 1675 (سنن ابن ماجہ)
[1675]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَعْلَی وَمُحَمَّدُ ابْنَا عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ قَالَ سَمِعْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ عَلَيْہِمْ فِي يَوْمٍ كَانَ يَصُومُہُ فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَشَرِبَ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ ہَذَا يَوْمٌ كُنْتَ تَصُومُہُ قَالَ أَجَلْ وَلَكِنِّي قِئْتُ
فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ایک ایسے دن ان کے پاس تشریف لائے جس دن آپ روزہ رکھا کرتے تھے۔آپ نے (پانی کا) برتن طلب فرمایا اور پی لیا۔ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو وہ دن ہے جس دن آپ روزہ رکھا کرتے تھے۔فرمایا: ہاں،لیکن مجھے قے آگئی تھی۔‘‘