Sunan ibn Majah Hadith 1684 (سنن ابن ماجہ)
[1684]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُقَبِّلُ وَہُوَ صَائِمٌ وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَہُ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْلِكُ إِرْبَہُ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لے لیتے تھے۔اور تم میں سے کسے اپنی خواہش پر اتنا قابو ہو سکتا ہے،جتنا رسول اللہ ﷺ کو اپنی خواہش پر قابو حاصل تھا؟