Sunan ibn Majah Hadith 1724 (سنن ابن ماجہ)

[1724]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ وَأَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَنَہَی النَّبِيُّ ﷺ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَالَ نَعَمْ وَرَبِّ ہَذَا الْبَيْتِ

محمد بن عباد بن جعفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا،اس دوران میں میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا نبی ﷺ نے جمعے کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں،قسم ہے اس گھر کے رب کی!