Sunan ibn Majah Hadith 1737 (سنن ابن ماجہ)

[1737]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّہُ ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَوْمُ عَاشُورَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَانَ يَوْمًا يَصُومُہُ أَہْلُ الْجَاہِلِيَّةِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَصُومَہُ فَلْيَصُمْہُ وَمَنْ كَرِہَہُ فَلْيَدَعْہُ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے پاس عاشورا کے دن کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’زمانہ جاہلیت کے لوگ اس دن روزہ رکھا کرتے تھے،چنانچہ اب جو شخص اس کا روزہ رکھنا چاہتا ہے رکھ لے اور جو شخص روزہ نہیں رکھنا چاہتا،چھوڑ دے۔‘‘