Sunan ibn Majah Hadith 1741 (سنن ابن ماجہ)

[1741] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (2428)

انوار الصحیفہ ص 441، 442

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ أَبِي مُجِيبَةَ الْبَاہِلِيِّ عَنْ أَبِيہِ أَوْ عَنْ عَمِّہِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللہِ أَنَا الرَّجُلُ الَّذِي أَتَيْتُكَ عَامَ الْأَوَّلِ قَالَ فَمَا لِي أَرَی جِسْمَكَ نَاحِلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَكَلْتُ طَعَامًا بِالنَّہَارِ مَا أَكَلْتُہُ إِلَّا بِاللَّيْلِ قَالَ مَنْ أَمَرَكَ أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَقْوَی قَالَ صُمْ شَہْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمًا بَعْدَہُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَی قَالَ صُمْ شَہْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمَيْنِ بَعْدَہُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَی قَالَ صُمْ شَہْرَ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بَعْدَہُ وَصُمْ أَشْہُرَ الْحُرُمِ

ابو مجیبہ باہلی رحمہ اللہ اپنے والد یا چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں وہی شخص ہوں جو پچھلے سال آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔آپ نے فرمایا: ’’کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے جسم کو کمزور دیکھتا ہوں؟‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے کبھی دن کے وقت کھانا نہیں کھایا(ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں) صرف رات کو کھانا کھاتا ہوں۔آپ نے فرمایا: ’’تجھے کس نے اپنی جان کو عذاب میں ڈالنے کا حکم دیا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں طاقت رکھتا ہوں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’صبر کے مہینے(رمضان) کے روزے رکھ اور اس کے بعد ایک دن روزہ رکھ لے۔‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا: ’’ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد دو روزے (نفلی) رکھ لے۔‘‘ میں نے کہا: میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا: ’’ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد تین دن(اور روزے رکھ لے) اور حرمت والے مہینوں میں روزے رکھ۔‘‘