Sunan ibn Majah Hadith 1769 (سنن ابن ماجہ)

[1769]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَعْتَكِفُ كُلَّ عَامٍ عَشْرَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيہِ اعْتَكَفَ عِشْرِينَ يَوْمًا وَكَانَ يُعْرَضُ عَلَيْہِ الْقُرْآنُ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيہِ عُرِضَ عَلَيْہِ مَرَّتَيْنِ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہر سال دس دن کا اعتکاف کرتے تھے،جب وہ سال آیا جس میں آپ کی وفات ہوئی تو آپ نے بیس دس اعتکاف کیا۔اور آپ ہر سال ایک بار قرآن پیش کیا جاتا تھا۔جس سال نبی ﷺ کی وفا ہوئی اس سال آپ کو دوبار قرآن کا دور کرایا گیا۔