Sunan ibn Majah Hadith 1778 (سنن ابن ماجہ)
[1778]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَہُ وَہُوَ مُجَاوِرٌ فَأَغْسِلُہُ وَأُرَجِّلُہُ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي وَأَنَا حَائِضٌ وَہُوَ فِي الْمَسْجِدِ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اعتکاف بیٹھے ہوتے تو اپنا سر میرے قریب کر دیتے،میں آپ ﷺ کا سر مبارک دھو کر کنگھی کر دیتی،میں اپنے حجرے میں ہوتی تھی اور ایام سے ہوتی تھی اور آپ ﷺ مسجد میں ہوتے تھے۔