Sunan ibn Majah Hadith 1796 (سنن ابن ماجہ)

[1796]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِي أَوْفَی،يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،إِذَا أَتَاہُ الرَّجُلُ بِصَدَقَةِ مَالِہِ،صَلَّی عَلَيْہِ،فَأَتَيْتُہُ بِصَدَقَةِ مَالِي،فَقَالَ: ((اللہُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی))

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب کوئی شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنے مال کا صدقہ (زکاۃ) لے کر حاضر ہوتا تو نبی ﷺ اس کو دعا دیتے۔میں اپنے مال کی زکاۃ لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! ابواوفیٰ کے خاندان پر رحمت نازل فرما۔