Sunan ibn Majah Hadith 1801 (سنن ابن ماجہ)
[1801] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (1580)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ،عَنْ أَبِي لَيْلَی الْكِنْدِيِّ،عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ،قَالَ: جَاءَنَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَخَذْتُ بِيَدِہِ وَقَرَأْتُ فِي عَہْدِہِ: لَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ،وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ،خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ،فَأَتَاہُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ عَظِيمَةٍ مُلَمْلَمَةٍ،فَأَبَی أَنْ يَأْخُذَہَا،فَأَتَاہُ بِأُخْرَی دُونَہَا،فَأَخَذَہَا،وَقَالَ: أَيُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِي،وَأَيُّ سَمَاءٍ تُظِلُّنِي،إِذَا أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَخَذْتُ خِيَارَ إِبِلِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ
حضرت سوید بن غفلہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: ہمارے پاس نبی ﷺ کا عامل (زکاۃ وصول کرنے والا) آیا۔میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کے حکم نامے میں پڑھا: صدقے کے ڈر سے الگ الگ ریوڑوں کو جمع نہ کیا جائے اور نہ اکٹھے ریوڑ کو الگ الگ کیا جائے۔ایک آدمی ایک موٹی تازی بڑی سے اونٹنی لے کر حاضر ہوا،انہوں نے اسے لینے سے انکار کر دیا تو وہ اس سے کم درجے کی ایک اور اونٹنی لے آیا،انہوں نے وہ لے لی اور فرمایا: مجھے کون سی زمین سہارا دے گی؟ اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا اگر میں کسی مسلمان کے بہترین اونٹ وصول کر کے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوں گا؟