Sunan ibn Majah Hadith 1821 (سنن ابن ماجہ)
[1821]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ أَبِي عَرِيبٍ،عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ،عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ،قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَقَدْ عَلَّقَ رَجُلٌ أَقْنَاءً،أَوْ قِنْوًا،وَبِيَدِہِ عَصًا،فَجَعَلَ يَطْعَنُ يُدَقْدِقُ فِي ذَلِكَ الْقِنْوِ وَيَقُولُ: ((لَوْ شَاءَ رَبُّ ہَذِہِ الصَّدَقَةِ تَصَدَّقَ بِأَطْيَبَ مِنْہَا،إِنَّ رَبَّ ہَذِہِ الصَّدَقَةِ يَأْكُلُ الْحَشَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ))
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ (گھر سے مسجد میں) تشریف لائے (تو دیکھا کہ) کسی آدمی نے (کھجور کے) خوشے یا ایک خوشہ (مسجد میں) لٹکا دیا تھا۔آپ ﷺ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔آپ اس خوشے کو کھٹ کھٹ چھڑی مارنے لگے۔اور آپ فرما رہے تھے: اس صدقے والا چاتا تو اس سے بہتر صدقہ دے سکتا تھا۔اس صدقے کا مالک قیامت کے دن نکمی کھجوریں ہی کھائے گا۔