Sunan ibn Majah Hadith 1823 (سنن ابن ماجہ)

[1823] إسنادہ ضعیف لانقطاعہ

و قال البخاري في ھذا الحدیث: ’’ھو حدیث مرسل،سلیمان (بن موسی) لم یدرک أحدًا من أصحاب النبي ﷺ‘‘ (علل الترمذی الکبیر 1/ 313 باب في زکوۃ العسل)

و الحدیث الآتي (الأصل: 1824،وسندہ حسن) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 445

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَی،عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ الْمُتَعِيُّ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّ لِي نَحْلًا،قَالَ: ((أَدِّ الْعُشْرَ))،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،احْمِہَا لِي،فَحَمَاہَا لِي

حضرت ابوسیارہ متعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: دسواں حصہ (زکاۃ) ادا کرو۔میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! انہیں میرے لیے خاص کر دیجئے۔آپ ﷺ نے وہ میرے لیے خاص کر دیں۔