Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1853 (سنن ابن ماجہ)

[1853]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ مَرْوَانَ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنِ الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی،قَالَ: لَمَّا قَدِمَ مُعَاذٌ مِنَ الشَّامِ سَجَدَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَا ہَذَا يَا مُعَاذُ؟)) قَالَ: أَتَيْتُ الشَّامَ فَوَافَقْتُہُمْ يَسْجُدُونَ لِأَسَاقِفَتِہِمْ وَبَطَارِقَتِہِمْ،فَوَدِدْتُ فِي نَفْسِي أَنْ نَفْعَلَ ذَلِكَ بِكَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((فَلَا تَفْعَلُوا،فَإِنِّي لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِغَيْرِ اللہِ،لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا،وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِہِ،لَا تُؤَدِّي الْمَرْأَةُ حَقَّ رَبِّہَا حَتَّی تُؤَدِّيَ حَقَّ زَوْجِہَا،وَلَوْ سَأَلَہَا نَفْسَہَا وَہِيَ عَلَی قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْہُ))

حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب حضرت معاذ رضی اللہ عنہ شام سے آئے تو انہوں نے نبی ﷺ کو سجدہ کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا: معاذ! یہ کیا؟ انہوں نے کہا: میں شام گیا تو میں نے وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے پادریوں اور سرداروں کو سجدہ کرتے ہیں۔مجھے اپنے دل میں یہ ببات اچھی لگی کہ ہم لوگ آپ کے ساتھ (تعظیم اور احترام کا) یہ طریقہ اختیار کریں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم (یہ کام) نہ کرو۔اگر میں کسی کو اللہ کے سوا کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کیا کرے۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! عورت اپنے رب کا حق ادا نہیں کر سکتی،جب تک اپنے خاوند کا حق ادا نہیں کرتی اگر وہ اونٹ کے کجاوے پر بیٹھی ہوئی ہو اور خاوند اس سے خواہش کا اظہار کرے تو اسے انکار نہیں کرنا چاہیے۔