Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1874 (سنن ابن ماجہ)

[1874]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ كَہْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ،عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: جَاءَتْ فَتَاةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَتْ: إِنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخِيہِ،لِيَرْفَعَ بِي خَسِيسَتَہُ،قَالَ: فَجَعَلَ الْأَمْرَ إِلَيْہَا،فَقَالَتْ: قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي،وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَاءُ أَنْ لَيْسَ إِلَی الْآبَاءِ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ

حضرت عبداللہ بن بریدہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد حضرت بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: ایک نوجوان لڑکی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: میرے والد نے میرا نکاح اپنے بھتیجے سے کر دیا ہے تاکہ میرے ذریعے سے اس کا مقام بلدن ہو جائے۔آپ ﷺ نے لڑکی کو (نکاح فسخ کرنے کا) اختیار دے دیا۔اس نے کہا: میں اپنے والد کے لیے ہوئے نکاح کو قبول کرتی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ عورتوں کو معلوم ہو جائے کہ ان کے باپوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔