Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1875 (سنن ابن ماجہ)

[1875]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو السَّقْرِ يَحْيَی بْنُ يَزْدَادَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرَتْ لَہُ أَنَّ ((أَبَاہَا زَوَّجَہَا وَہِيَ كَارِہَةٌ،فَخَيَّرَہَا النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ))،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ،عَنْ زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ،عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہُ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضڑ ہوئی اور بتایا کہ اس کے والد نے اس کا نکاح کر دیا ہے جب کہ وہ (اس رشتے سے) ناخؤش ہے۔نبی ﷺ نے اسے (نکاح قائم رکھنے یا نہ رکھنے کا) اختیار دے دیا۔ ایک دوسری سند سے بھی یہ روایت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔