Sunan ibn Majah Hadith 1957 (سنن ابن ماجہ)
[1957]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ،وَعَبْدُ الْعَزِيزِ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: ((صَارَتْ صَفِيَّةُ لِدِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ،ثُمَّ صَارَتْ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بَعْدُ،فَتَزَوَّجَہَا وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا)) قَالَ حَمَّادٌ: فَقَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ لِثَابِتٍ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ،أَنْتَ سَأَلْتَ أَنَسًا مَا أَمْہَرَہَا؟ قَالَ: ((أَمْہَرَہَا نَفْسَہَا))
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئی تھیں،بعد میں وہ رسول اللہ ﷺ کو مل گئیں تو آپ نے ان سے نکاح کر لیا اور ان کی آزادی کو ان کا حق مہر قرار دیا۔ (حضرت انس رضی اللہ عنہ کے شاگرد) عبدالعزیز نے (حضرت انس رضی اللہ عنہ کے دوسرے شاگرد) ثابت سے کہا: ابو محمد! کیا آپ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یہ دریافت کیا تھا کہ نبی ﷺ نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو کیا کچھ حق مہر میں دیا؟ انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے انہیں مہر کے طور پر خود ان کی ذات (کی آزادی) عطا فرمائی تھی۔