Sunan ibn Majah Hadith 1974 (سنن ابن ماجہ)
[1974]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّہَا قَالَتْ: نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ [النساء: 128]،فِي رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَہُ امْرَأَةٌ قَدْ طَالَتْ صُحْبَتُہَا،وَوَلَدَتْ مِنْہُ أَوْلَادًا،فَأَرَادَ أَنْ يَسْتَبْدِلَ بِہَا،فَرَاضَتْہُ عَلَی أَنْ تُقِيمَ عِنْدَہُ وَلَا يَقْسِمَ لَہَا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: یہ آیت مبارکہ (وَٱلصُّلْحُ خَیْرٌۭ) اور صلح بہتر ہے۔اس شخص کے بارے میں نازل ہوئی ہے جس کے نکاح میں ایک عورت تھی،جو طویل عرصہ اس کے ساتھ رہی،اور اس سے اس مرد کی اولاد بھی ہوئی،پھر (جب وہ بوڑھی ہو گئی تو) مرد نے چاہا کہ اس کو چھوڑ کر کسی دوسری عورت سے نکاح کر لے۔عورت نے اسے اس بات پر راضی کر لیا کہ وہ اسی کے نکاح میں رہے گی،وہ اسے باری نہ دے (اس نے کہا: میں اپنی باری چھوڑتی ہوں،طلاق نہ دیں۔)