Sunan ibn Majah Hadith 1980 (سنن ابن ماجہ)
[1980] إسنادہ ضعیف
فیہ علل منہا ضعف علي بن زید بن جدعان
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَہُوَ عَرُوسٌ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ،جِئْنَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ فَأَخْبَرْنَ عَنْہَا،قَالَتْ: فَتَنَكَّرْتُ وَتَنَقَّبْتُ فَذَہَبْتُ،فَنَظَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِلَی عَيْنِي فَعَرَفَنِي،قَالَتْ: فَالْتَفَتَ،فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ،فَأَدْرَكَنِي فَاحْتَضَنَنِي،فَقَالَ: ((كَيْفَ رَأَيْتِ؟)) قَالَتْ: قُلْتُ: أَرْسِلْ،يَہُودِيَّةٌ وَسْطَ يَہُودِيَّاتٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ (جنگ خیبر سے واپس) مدینہ تشریف لائے تو آپ حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے دولہا بنے۔انصار کی عورتیں آئیں،انہوں نے مجھے صفیہ رضی اللہ عنہا (کے حسن و جمال) کے بارے میں بتایا۔میں بھیس بدل کر نقاب پہن کر (دلہن کو دیکھنے) چلی گئی۔رسول اللہ ﷺ کو میری آنکھ نظر آئی تو آپ نے مجھے پہچان لیا۔اور میری طرف متوجہ ہوئے۔میں تیزی سے چلی (گھر سے باہر نکلنے لگی) نبی ﷺ نے مجھے آ لیا اور مجھے آغوش میں لے لیا۔اور فرمایا: تم نے (دلہن کو) کیسا پایا؟ میں نے کہا: چھوڑئیے! یہودی عورتوں میں سے ایک عورت ہے۔