Sunan ibn Majah Hadith 2004 (سنن ابن ماجہ)
[2004]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: إِنَّ عَبْدَ بْنَ زَمْعَةَ،وَسَعْدًا اخْتَصَمَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ،فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَوْصَانِي أَخِي إِذَا قَدِمْتُ مَكَّةَ أَنْ أَنْظُرَ إِلَی ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَأَقْبِضَہُ،وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: أَخِي وَابْنُ أَمَةِ أَبِي،وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِي،فَرَأَی النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ شَبَہَہُ بِعُتْبَةَ،فَقَالَ: ((ہُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ،الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ،وَاحْتَجِبِي عَنْہُ يَا سَوْدَةُ))
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ زمعہ کی لونڈی سے پیدا ہونے والے ایک لڑکے کے بارے میں حضرت عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ اپنا جھگڑا لے کر نبی ﷺ کے پاس آئے تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! جب میں مکہ گیا تھا تو میرے بھائی نے مجھے نصیحت کی تھی کہ میں زمعہ کی لونڈی کے بچے کو دیکھ کر اپنی کفالت میں لے لوں۔حضرت عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ میرا بھائی ہے،میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے۔میرے والد کے گھر میں پیدا ہوا ہے۔نبی ﷺ نے دیکھا کہ وہ (لڑکا) عتبہ سے مشابہت رکھتا ہے تو فرمایا: اے عبد بن زمعہ! وہ تمہارا بھائی ہے۔بچہ بستر والے کا ہوتا ہے۔اور اے سودہ! تم اس سے پردہ کیا کرو۔