Sunan ibn Majah Hadith 2170 (سنن ابن ماجہ)
[2170]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَسَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،((نَہَی عَنِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ)) زَادَ سَہْلٌ،قَالَ سُفْيَانُ: الْمُلَامَسَةُ: أَنْ يَلْمِسَ الرَّجُلُ بِيَدِہِ الشَّيْءَ وَلَا يَرَاہُ،وَالْمُنَابَذَةُ: أَنْ يَقُولَ أَلْقِ إِلَيَّ مَا مَعَكَ وَأُلْقِي إِلَيْكَ مَا مَعِي
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا ہے۔ (راؤی حدیث) سہل نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ حضرت سفیان (بن عیینہ) رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ملامسہ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی چیز کو (ہاتھ سے) چھوئے اور اسے (آنکھوں سے) نہ دیکھے۔اور منابذہ کا مطلب یہ ہے کہ یوں کہے: تم اپنی چیز میری طرف پھینک دو اور میں اپنی چیز تمہاری طرف پھینک دیتا ہوں۔