Sunan ibn Majah Hadith 2254 (سنن ابن ماجہ)
[2254]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَا حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ يَسَارٍ وَعَبْدَ اللہِ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَاہُ قَالَا جَمَعَ الْمَنْزِلُ بَيْنَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَمُعَاوِيَةَ إِمَّا فِي كَنِيسَةٍ وَإِمَّا فِي بِيعَةٍ فَحَدَّثَہُمْ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَقَالَ قَالَ نَہَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالْوَرِقِ وَالذَّہَبِ بِالذَّہَبِ وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ قَالَ أَحَدُہُمَا وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ وَلَمْ يَقُلْہُ الْآخَرُ وَأَمَرَنَا أَنْ نَبِيعَ الْبُرَّ بِالشَّعِيرِ وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْنَا
حضرت مسلم بن یاسر اور حضرت عبداللہ بن عبید رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: (کسی سفر میں) ایک منزل پر حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما کی کسی گرجا یا (یہود کے) معبد میں باہم ملاقات ہو گئی۔حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے (حاضرین کو) حدیث سناتے ہوئے فرمایا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے چاندی کے بدلے میں چاندی کی،سونے کے بدلے میں سونے کی،گندم کے بدلے میں گدن کی،جو کے بدلے میں جو کی،اور کھجور کے بدلے میں کھجور کی،ایک روایت کے مطابق: اور نمک کے بدلے میں نمک کی خریدوفروخت کرنے سے منع فرمایا۔اور ہمیں جو کے بدلے میں گندم یا گندم کے بدلے میں جو کی دست بدست بیع کرنے کا حکم دیا جیسے ہم چاہیں (مقدار کی کمی بیشی کے ساتھ۔)