Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2323 (سنن ابن ماجہ)

[2323]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ وَہُوَ فِيہَا فَاجِرٌ يَقْتَطِعُ بِہَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللہَ وَہُوَ عَلَيْہِ غَضْبَانُ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کوئی قسم کھائی جب کہ وہ قسم کھاتے ہوئے گناہ (جھوٹ) کا ارتکاب کر رہا ہے اور اس (جھوٹی قسم) کے ذریعے سے کسی مسلمان کے مال کا کچھ حصہ حاصل کرتا ہے،جب اللہ سے اس کی ملاقات ہو گی تو اللہ اس پر ناراض ہو گا۔