Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2335 (سنن ابن ماجہ)

[2335]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدَكُمْ جَارُہُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِہِ فَلَا يَمْنَعْہُ فَلَمَّا حَدَّثَہُمْ أَبُو ہُرَيْرَةَ طَأْطَئُوا رُءُوسَہُمْ فَلَمَّا رَآہُمْ قَالَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْہَا مُعْرِضِينَ وَاللہِ لَأَرْمِيَنَّ بِہَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جب کسی سے اس کا ہمسایہ اس کی دیوار میں لکڑی گاڑنے کی اجازت طلب کرے تو (اسے چاہیے کہ) اسے منع نہ کرے۔(عبدالرحمان اعرج رحمۃ اللہ علیہ نے کہا:) جب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی تو سامعین نے سر جھکا لیے،چنانچہ جب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں (اس حال میں) دیکھا تو فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں اس حدیث سے اعراض کرتے محسوس کرتا ہوں؟ اللہ کی قسم! میں اس (حدیث) کو تمہارے کندھوں پر ماروں گا۔