Sunan ibn Majah Hadith 2349 (سنن ابن ماجہ)
[2349]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا وَہُوَ يَقُولُ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَی أُسَامَةَ وَزَيْدًا عَلَيْہِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَہُمَا وَقَدْ بَدَتْ أَقْدَامُہُمَا فَقَالَ إِنَّ ہَذِہِ الْأَقْدَامَ بَعْضُہَا مِنْ بَعْضٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے کہا: ایک دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس بہت خوش خوش تشریف لائے اور آپ فرما رہے تھے: عائشہ! تمہیں نہیں معلوم کہ آج مجز ز مدلحبی میرے پاس آیا تو اس نے اسامہ اور زید (رضی اللہ عنہما) کو دیکھا کہ وہ چادر اوڑھے (لیٹے) ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے سر چھپا رکھے تھے اور ان کے پاؤں نظر آ رہے تھے تو (مجزز) نے کہا: یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔