Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2352 (سنن ابن ماجہ)

[2352]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ أَبَوَيْہِ اخْتَصَمَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ أَحَدُہُمَا كَافِرٌ وَالْآخَرُ مُسْلِمٌ فَخَيَّرَہُ فَتَوَجَّہَ إِلَی الْكَافِرِ فَقَالَ اللہُمَّ اہْدِہِ فَتَوَجَّہَ إِلَی الْمُسْلِمِ فَقَضَی لَہُ بِہِ

حضرت عبدالحمید بن سلمہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والدین نے نبی ﷺ کی خدمت میں مقدمہ پیش کیا،ان میں سے ایک کافر تھا اور ایک مسلمان تھا۔نبی ﷺ نے بچے کو اختیار دیا تو وہ کافر کی طرف مائل ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! اسے ہدایت دے۔تو وہ مسلمان کی طرف مائل ہو گیا،چنانچہ نبی ﷺ نے اس (مسلمان) کے حق میں فیصلہ دے دیا۔