Sunan ibn Majah Hadith 2354 (سنن ابن ماجہ)
[2354]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي عُقْدَتِہِ ضَعْفٌ وَكَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَہْلَہُ أَتَوْا النَّبِيَّ ﷺ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ احْجُرْ عَلَيْہِ فَدَعَاہُ النَّبِيُّ ﷺ فَنَہَاہُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَال إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ ہَا وَلَا خِلَابَةَ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک صاحب تھے،ان کی عقل کمزور تھی۔اور وہ خرید و فروخت کرتے تھے (تو دھوکا کھا جاتے تھے) ان کے گھر والوں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان پر پابندی لگا دیجئے۔نبی ﷺ نے انہیں طلب فرمایا اور خرید و فروخت سے منع کر دیا انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں خریدوفروخت سے صبر نہیں کر سکتا تو آپ نے فرمایا: جب تو خریدو فروخت کرے تو کہہ دیا کر: دھوکا نہ کرنا۔