Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2356 (سنن ابن ماجہ)

[2356]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَہَا فَكَثُرَ دَيْنُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَصَدَّقُوا عَلَيْہِ فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْہِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ يَعْنِي الْغُرَمَاءَ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص نے (نباغ کے) پھل خریدے جن میں اسے بہت خسارہ ہوا اور وہ بہت مقروض ہو گیا،چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے صدقہ دو۔لوگوں نے اسے صدقہ دیا لیکن اس سے اس کا پورا قرض ادا نہیں ہو سکتا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے قرض خواہوں سے فرمایا: تمہیں جو کچھ ملتا ہے لو لو،اس کے سوا تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔