Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2365 (سنن ابن ماجہ)

[2365]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ وَجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی حَتَّی بَلَغَ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَقَالَ ہَذِہِ نَسَخَتْ مَا قَبْلَہَا

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی: قرآن (یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا تَدَایَنتُم بِدَیْنٍ إِلَیٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّی) /قرآن اے مومنو!جب تم ایک مقررہ مدت تک قرض لو یا دو۔حتی کہ آپ اس آیت پر پہنچے: قرآن (فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُم بَعْضًا) /قرآن اگر تم آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو (تو جسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کرے۔) تو فرمایا: اس نے پہلی آیت کو منسوخ کر دیا۔